پی پی پی عوامی مسائل پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ‘امجد ایڈووکیٹ

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ شیخ بلال نے کہا ہے کہ پی پی پی عوامی سیاست کررہی ہیں اور عوامی مسائل پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف صدائے حق بلند کرے گی۔ گلگت بلتستان میں پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے گا،اس حوالے سے ہر کارکن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پی پی پی عوامی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے لئے سیاست کررہی ہیں۔

یہ بات پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ شیخ بلال اور محمد علی شاہ نے علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی سیکریٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انھوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے پارٹی کے تمام ذیلی ونگز کو اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ پارٹی منشور ہر شخص تک پہنچایا جا سکے، پارٹی کارکنان کی محنت کی وجہ سے بہت کم عرصے میں پی پی پی گلگت بلتستان اور پاکستان میں مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ عنقریب گلگت بلتستان میں علماء کنونشن کا انعقاد کرینگے تاکہ علماء حقیقی معنوں میں اپنا کام کرسکیں اور عوام کو صحیح راہ دکھا سکے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی پی پی گلگت بلتستان انجینئر اسمعیل میرباز کھیتران اور قاری جاوید اور حسین علی رانا نے بھی خطاب کیا۔