کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے‘ شمس میر

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) مشیر اطلاعات گلگت بلتستا ن شمس میرنیکوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو متحد ہوکر ددہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات نے سکیورٹی فورسز کی جانب بروقت اور فوری کارروائی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کی اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جو کہ انتہائی قابل تعریف ہے۔

مشیر ا نے مزید کہا کہ 2014ء میں پشاور میں سکول کے بچوں پر حملہ سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد بلاتفریق انسانیت کے دشمن ہیں، ان کیخلاف ساری قوم اب سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ اس ملک میں اب کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی اور امن کو تہہ و بالا کرنے والے عناصر کے لیے جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور بہت ہی جلد شدت پسندی اور دہشت گردی کا باب ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :