اخبا ر ی صنعت کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے مخلصا نہ اقدا ما ت کر رہے ہیں ‘فدا حسین

پیر 18 دسمبر 2017 13:02

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)سیکرٹر ی انفا ر میشن فدا حسین نے کہا ہے کہ گلگت پر یس کلب کی عما ر ت اپنے پا یہ تکمیل کو پہنچ چکی ہے جس کا عنقریب و زیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حا فظ حفیظ الر حمن افتتاح کریں گے۔ یہ با ت سیکرٹر ی انفا ر میشن فداحسین نے مشیر اطلا عا ت شمس میر کو ادار ے کے حو الے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہی۔ انہو ں نے مز ید کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن کے دیگر اضلا ع کے پر یس کلبز کیلئے بھی مخلصانہ اقد اما ت کیے جائیں گے تا کہ صحا فیو ں کے مسا ئل میں بھی کمی آ سکے ۔

(جاری ہے)

سکریٹر ی انفا ر میشن نے کہا کہ محکمہ اطلا عا ت کی جا نب سے علاقے کے صحا فیو ں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے مز ید ورکشا پس اور ملک کے دیگر صو بو ں کے دور ے بھی کر ا ئے جا ئینگے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ اخبا ر ی صنعت کو درپیش مسا ئل کے حل کیلئے مخلصا نہ اقدا ما ت کر رہے ہیں تا کہ یہ صنعت تر قی کر سکے، محکمہ اطلاعا ت کی استعداد کا ر کو بڑ ھا نے کیلئے دن رات کو شا ں ہیں ۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ گلگت میں محکمہ اطلا عا ت کے ڈائریکٹریٹ اور سکریٹریٹ پوری مستعدی کے سا تھ کا م کر رہا ہے اسکے بعد دیا مر اور بلتستا ن ڈویژ نز میں بھی ادار ے کے سب آفیسزکے قیا م کیلئے اقدا ما ت کرینگے ۔