چلاس تبلیغی اجتماع میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

پیر 18 دسمبر 2017 12:54

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) چلاس تبلیغی اجتماع میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ جاری، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیک سٹاف نے سینکڑوں مریضوں کو مفت چیک اپ اور دوائی فراہم کی، الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے بھی اس موقع پر بھر پور حصہ لیا جبکہ صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔ اجتماع کے شرکاء نے االخدمت کی اس کاوشوں کو سراہا ۔