گورنر گلگت بلتستان کا وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی بشارت حسین کے لواحقین سے اظہارتعزیت

پیر 18 دسمبر 2017 12:54

گورنر گلگت بلتستان کا وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی بشارت حسین ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وزیرستان میں شہید ہونیوالی سپاہی بشارت حسین کے رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خونی کی ، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف مثالی قربانیاں دی ہیں، سپاہی بشارت حسین نے ملکی سلامتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تینوں جنگوں میں گلگت بلتستان کے سپاہیوں نے ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کیلئے مثالی قربانیاں دی ہیں اورآئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس نصیب کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت شہید سپاہی کے متاثرہ خاندان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :