Live Updates

عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی پاکستان آمد

پیر 18 دسمبر 2017 12:47

عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی پاکستان آمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم خان اور سلمان خان لندن سے پاکستان پہنچے ہیں اور اپنے والد کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں بھی گزاریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان انہیں اسلام آباد ائیر پورٹ خود لینے کے لئے پہنچے ،دونوں صاحبزادوں نے اپنے والد عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد دی اور اپنی والدہ جمائمہ کا بھی شکریہ ادا کیا ،اس وقت قاسم خان اور سلمان خان اپنے والد کے ہمراہ بنی گالہ میں موجود ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لئے اپنی سیاسی مصروفیات بھی ایک ہفتے کے لئے کم کر دیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :