چیک کرنا امی کے پاؤں اُلٹے تو نہیں ؟ فواد چودھری کا خاتون کو ٹویٹر پر جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء): پاکستان تحرک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ٹویٹر پر ایک خاتون کو جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک خاتون نے کہا کہ جب بھی عمران خان ٹی وی پر آتا ہے میری والدہ ٹی وی بند کر دیتی ہیں، آج بھی امی نے عمران خان کا اوکاڑہ میں ہونے والا جلسہ نہ دیکھنے دیا نہ ان کی باتیں سننے دیں۔ جس پر فواد چودھری نے خاتون کو جواب دیا کہ چیک کرنا امی کے پاؤں اُلٹے تو نہیں؟

فواد چودھری کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں کئی صارفین نے نشانہ تنقید بھی بنایا۔