بیروت میں خاتون برطانوی سفارت کار کا قتل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 12:35

بیروت میں خاتون برطانوی سفارت کار کا قتل
بیروت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت سے برطانوی خاتون سفارت کار کی لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت سے 30 سالہ برطانوی خاتون سفارت کار ریبیکا ڈائکس کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ریبیکا ڈائکس بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں اور ان کی لاش موٹروے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون سفارت کار کو قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔برطانوی خاتون ریبیکا ڈائکس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریبیکا ڈائکس کے خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے ان کے قتل پر ہم تباہ ہوگئے، محرکات کا سراغ لگانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بیروت میں برطانوی سفارت کار ہیوگوشارٹرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ ریبیکا ڈائکس کے قتل پرسارا سفارتی عملہ سوگ کی حالت میں ہے وہ ایک بہت اچھی خاتون تھیں۔خیال رہے کہ ریبیکا ڈائکس جنوری 2017 سے بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے لیے پروگرام اور پالیسی منیجر کے طور پر کام کررہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :