کوئٹہ چرچ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے اعضاءکے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے‘فنگرپرنٹس سے شناخت کے لیے نادرا سے مدد مانگ لی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 12:35

کوئٹہ چرچ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے اعضاءکے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے ..
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) کوئٹہ کے چرچ پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے جسم کے اعضاءکے نمونے ڈی این اے کے لیے حاصل کرلیے ہیں جوکہ ٹیسٹ کےلئے پنجاب فارنزک لیبارٹری لاہور بھجوائے جائیں گے، جبکہ نادرا سے بھی شناخت میں مدد لی جائے گی۔کوئٹہ میں گزشتہ روز زرغون روڈ پر واقع میتھوڈسٹ چرچ پر دہشت گرد حملے کامقدمہ رات گئے سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔تحقیقاتی اداروں کی جانب سے حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضاءکے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جوڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے۔دہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لیے فنگر پرنٹ بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ واقعے میں ملوث 2 حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب واقعے میں زخمی56 افراد میں سے 31 کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، دیگر کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔
 

متعلقہ عنوان :