مردان‘ مصالحتی جرگہ کی کوششوں سے ایک دوسرے کے قاتلوں کی دشمنی دوستی میں تبدیل

پیر 18 دسمبر 2017 12:12

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) مصالحتی جرگہ کی کوششوں سے خٹک اور آفریدی قبیلوں میں قتل کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔چند سال قبل باغ ارم میں خٹک اور آفریدیوں کے درمیان معمولی تکرار پر جھگڑا ہواجس میں دونوں فریقوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں۔ مصالحتی جرگہ مشران خان اکبر آفریدی ،عبدالسلام آفریدی ،یارمحمد عرف یارو اوردیگر نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں کیں جوکامیاب ہوگئیں۔

(جاری ہے)

باغ ارم کے مسجد میں فریق اول سردار ،یعقوب خان ،یوسف خان اورفریق دوم عبدالمالک ،زاہدخان اور امیرگل نے قرآن پاک پر حلف اٹھاکر ایک دوسرے کو معاف کیا اور آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔اس موقع پر علمائے کرام نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راضی نامے کی فضلیت پر روشنی ڈالی اور مصالحتی جرگہ مشران کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ایک دوسرے کو معاف کرنے میں اللہ تعالیٰ کے ہاں بہت بڑا اجر موجود ہے ہمیں باہمی اتحادواتفاق کے لئے صبر وبرداشت سے کام لیناہوگا۔

متعلقہ عنوان :