وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،حمایت الله مایار

پیر 18 دسمبر 2017 12:12

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)مردان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام اے پی ایس شہدا کی یاد میں تقریب ٹی ایم اے ہال مردان میں ہوئی جس میںشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلع ناظم حمایت اللہ مایار، مردان پریس کلب کے صدر بشیر عادل، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عماد اکبرحسان ، ڈسٹرکٹ ممبران حاجی نعیم انور، ممتاز بہادر، اشتیاق حسین اور یوتھ پارلیمینٹ کے صدر ارشاد اور جنرل سیکرٹری شیر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہا رکیاکہ وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا مقررین نے کہاکہ اے ایس پی کے ننھے شہداء کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں سے امن قائم ہواہے ۔