کابل : فوجی مرکز پر زور دار دھماکہ

پیر 18 دسمبر 2017 12:00

کابل : فوجی مرکز پر زور دار دھماکہ
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء):افغانستان کے  دارالحکومت کابل میں فوجی مرکز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے تربیتی مرکز پر حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ مسلح افراد اور سکیورٹی افراد کے مابین تاحال  فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرمسلح افراد کو شکست دینے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔