ٹرمپ نے قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر روس کو لاکھوں کی تعداد میں حساس ای میل کیں-امریکی تحقیقاتی ادارے کی کانگرس کمیٹی کو بریفینگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 11:56

ٹرمپ نے قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر روس کو لاکھوں کی تعداد میں حساس ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کے بارے میں خصوصی کونسل کوری لنگوفر نے کانگریس کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے قانونی تقاضوں کو پورا کیے بغیر لاکھوں کی تعداد میں ای میلز کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جی ایس اے نے غیر قانونی طور پر حساس اور ذاتی نوعیت کی ای میلز کیں۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مذکورہ مواد کو خصوصی کونسل روبرٹ مولر نے اپنی روسی تحقیقات میں شامل کیا تھا۔ خیال رہے کہ جی ایس اے حکومتی ادارہ ہے جو صدارتی معاملات میں مدد فراہم کرتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے خصوصی کونسل کوری لنگوفرکا خط شائع کیا ہے‘خط کے متن میں خصوصی کونسل کوری لنگوفر نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر روبرٹ مولر کے دفتر میں ہزاروں کی تعداد میں ای میلز موصول ہوئی جن میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات تھیں جبکہ ایسے مواد کے تبادلے کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے اور یہ عمل آئینی تقاضوں کے قعطی منافی ہے۔

(جاری ہے)

روبرٹ مولر کے ترجمان نے مذکورہ الزامات پرایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے خلاف جاری کریمنل تحقیقات کے تناظر میں جب ہمیں ای میلز موصول ہوئی، ہم نے بھیجنے والے کی رضامندی سے اکاﺅنٹ یا مجرمانہ عمل کو محفوظ کیا۔مذکورہ الزامات کے بعد کیلوفورنیا ڈیموکریٹک کانگریس کے رہنما ایرک نے ٹوئیٹ کیا کہ روس اور ٹرمپ کی تحقیقات منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے، روبرٹ مولر کو بدنام کرنے کے لیے ایک اور کوشش کی گئی ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے بعض راہنماﺅں نے دوسرے خصوصی کونسل کوری لنگوفر کو روبرٹ مولر کے آپریشن سے متعلق تحقیقات پر زور دیا ۔ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر مولر نے ٹرمپ کے خلاف تحریری پیغامات بھیجنے پر ایک سینئر اہلکار کو برطرف کردیا تھا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے معزول ڈائریکٹر جیمز کومی پر اپنی ملاقات کی تفصیلات افشا کرنے پر بزدل قرار دیا تھا۔جیمز کومی نے امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے روس کی جانب سے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت سے متعلق تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور انہیں سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :