الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی

پیر 18 دسمبر 2017 12:01

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 27 دسمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 27 دسمبر تکجمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی‘ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے دستاویزات جمع کرائیں پھر پارٹی دفتر تبدیل کریں۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اعظم خان سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوسکے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی طلب کردہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ پارٹی دفتر منتقل کررہے ہیں تفصیلات جمع کرانے کے لئے دو ہفتے کو قت دیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے دستاویزات جمع کرادیں پھر پارٹی دفتر تبدیل کریں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات 27 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔