اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس،

گواہوں کے بیانات قلمبند گواہوں میں نجی بنک افسر فیصل شہزاد اور ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیر دل خان شامل ، فیصل شہزاد نے اسحاق ڈار کے بنک اکانٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں

پیر 18 دسمبر 2017 12:01

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس میں نجی بنک افسر فیصل شہزاد اور ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیر دل خان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ فیصل شہزاد نے سحاق ڈار کے بنک اکانٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

(جاری ہے)

گواہ شیر دل خان نے بتایا کہ اسحاق ڈار این اے 95 لاہور سے 1993 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 16 دسمبر 1993 کو بطور ایم این اے حلف اٹھایا اور 4 نومبر 1996 تک رکن قومی اسمبلی رہے، گواہ نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید بتایا کہ جب کوئی رکن قومی اسمبلی بنتا ہے تو اسے تنخواہ کی ادائیگی شروع ہو جاتی ہے، 1993 میں اسحاق ڈار 14 ہزار روپے ماہ وار تنخواہ لیتے تھے، اسحاق ڈاردوسری مرتبہ این ای97 سے رکن قومی اسمبلی منتخب اور انہوں نے 15 جنوری 1997 کوحلف اٹھایا، اسحاق ڈار 5 فروری 1997 کو وزیر بن گئے۔