اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن ایڈوائزری کونسل کے نئے منتخب ممبران کا کمیونٹی سے تعارفی پروگرام کاانعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 دسمبر 2017 11:44

اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن ایڈوائزری کونسل کے نئے منتخب ممبران کا کمیونٹی ..
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2017ء )اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن ایڈوائزری کونسل کے نئے منتخب ممبران کا کمیونٹی سے تعارفی پروگرام کاانعقاد کیا گیا پروگرام کا باقائد ہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کی سعادت فیصل علوی نے حاصل کی نعت مقبول عابد شمعون چاند نے پیش کی اور نظامت کے فرائض خالد اکرم رانا نے سر انجام دیئے تقریب کے مہمان خصوصی عبدالشکور شیخ تھے تقریب سے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں پر مزدور ہیں ہمارا کام خدمت کرکے دل جیتنا ہے سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی کے لیے فوکل پوائنٹ ہے ہر طرح کے مسائل کا حل اسی کے اندر ہے ہم تنظیم پر تیزی سے کام کررہے ہیں پاکستانی ورکرز سعودی عرب میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں کمیونٹی آرگنائزیشنز کو خراج تحیسن پیش کرتا ہوں جو سیاسی اختلافات کے ہوتے ہوئے ایک چھت کے نیچے بیٹھتے ہیں ہمارا تعاون ہرپل آپ کے ساتھ رہے گا میں امید کرتا ہوں کہ ایڈوائزری کونسل کے تمام ممبران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)


تقریب سے او پی ایف کے چیئرمین امجد ملک نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلدہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے پروفیشنل لوگوں کو آگے لائیں گے جو بہتر طریقے سے کام کرسکے سعودی عرب کا گروپ سب سے ایکٹو گروپ ہے سفارتخانہ پاکستان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہے جو مسائل کو حل کرنے میں بھرپور ساتھ دے رہا ہے ہم اوورسیز کمیونٹی کو پانچ مرلے کے سستے گھر بناکر دیئے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی کمیونٹی کا کوئی بھی فرد بھی مجھے ملتا ہے تو پاکستان کاحال پوچھتا ہوں حکومت کو چاہیئے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے تقریب سے اصغرقریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی ایف کے اغراض مقاصد بہت اچھے ہیں میں اس ٹیم کا ممبر رہا ہوں لیکن جب اچھا محسوس نہ کیا تو استعفی دے دیا ایڈوائزری کونسل کا وجود میں میں انا خوش ائندہ ہے تقریب سے محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دوست ہمارے پروگرام کا حصہ بنے آپ سب کی تجاویز ہمارے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہیں تقریب سے ناصر محمود آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکور ہیں چیئرمین امجد ملک کے جنہوں نے ہمیں خدمت کرنے کاموقع فراہم کیا میں اللہ پاک کا شکرگزار ہوں میں چوہدری عبدالمجید گوجراور رانا خالد کا بھی ہے حد مشکور جنہوں نے میری راہنمائی فرمائی یہ سب آپ کے سامنے ہے تسنیم امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی ایف میں خواتین کی نمائندگی ملنے پر میں فخرمحسوس کرتی ہوں اور او پی ایف کے پلیٹ فارم سے بہت سے مسائل حل کرنے کا موقع ملا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر ملہہ نے او پی ایف کے تمام ممبران کوان کی زمہ داریوں سے اگاہ کیا جبکہ رانا خادم حسین نے اپنی شاعری سے محفل کے ماحول کو گرمایا تقریب سے دیگر افراد نے بھی خطاب کیا حافظ عبدالوحید نے اختتامی دعا کروائی