کراچی میں تیز رفتار کار اور وین میں تصادم‘ایک شخص جاں بحق ‘ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 11:35

کراچی میں تیز رفتار کار اور وین میں تصادم‘ایک شخص جاں بحق ‘ خواتین ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) کراچی میں تیز رفتار کار اور ہائی روف میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے خیابان شاہین میں تیز رفتار کار اور ہائی روف میں تصادم ہوا، جس کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق ،زخمیوں میں ہما ، زینب، زیب النساء، امان الحسن، نورالحسن اور چار ماہ کا سبحان بھی شامل ہے۔دوسری طرف کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن بنارس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کی، مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے عمران نامی شخص کو زخمی کردیا۔سکھن میں بھی ڈاکوں کی فائرنگ سے اقبال نامی شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :