سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران 2لاکھ17ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 11:35

سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران 2لاکھ17ہزار غیرقانونی تارکین وطن گرفتار
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری قومی مہم کے تحت 26صفر 1439ھ سے لیکر 27ربیع الاول 1439ھ تک2لاکھ 17ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین، 2433درانداز اور 439غیر قانونی تارکین کے مدد گار گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مہم مملکت کے تمام علاقوں میں چلائی گئی،217709غیر قانونی تارکین میں سے 118939اقامہ قوانین، 69005محنت قوانین، 29765سرحدی سلامتی ضوابط کے مخالفین اور 2433 درانداز پکڑے گئے۔

ان میں سے 72فیصد یمنی27فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد مختلف ممالک کے تھے، پکڑے گئے افراد میں سے 2101بیدخل کردیئے گئے۔42افراد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔غیر قانونی تارکین کو سفر، رہائش اور چھپنے کی سہولت فراہم کرنیوالے439گرفتارکئے گئے۔

متعلقہ عنوان :