سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 18 دسمبر 2017 11:21

سعودی عرب ، ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-18 دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر مہدالذہب الجریسیہ روڈ پر 2 گاڑیوں میں ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق المہد جنرل اسپتال میں تعلقات عامہ کے انچارج سمیر الفوزان نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوںمیں 30سالہ شہری، ایک 20سالہ نوجوان اور 18سالہ لڑکی شامل تھی جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون کو شدیدزخمی ہونے کے باعث مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ جہاں انکا علاج جاری ہے۔