لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیدیا

ایک ماہ کے اندرنیاچیئرمین تعینات کرنے کا حکم چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا‘ عمل شفاف طریقے سے نہیں ہوا،عدالت کا فیصلہ

پیر 18 دسمبر 2017 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیدیا‘ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا‘ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی‘ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا‘ عدالت نے چیئرمین پیمرا کا تقرر 30 دن کے اندر قانون کے مطابق کرنے کا حکم دیدیا۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے 29 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ابصار عالم کی تعیناتی کے لئے دو بار اشتہار جاری کئے گئے۔ پہلے اشتہار کے مطابق ابصار عالم تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ ابصار عالم کی تعیناتی کیلئے دوبارہ کم تعلیمی قابلیت کا اشتہار دیا گیا۔ عدالت سے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔ عدالت نے چیئرمین پیمر اکا تقرر تیس دن کے اندر قانون کے مطابق کرنے کا حکم دیدیا۔