سپرہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ‘4 افراد جاں بحق‘ 6زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 11:17

سپرہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ‘4 افراد جاں بحق‘ ..
روہڑی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) سپرہائی وے پرچاڑھی کے قریب تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل موٹر وے پولیس کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں صبح کےوقت دھندچھانے سے قومی شاہراہ پر حدنگاہ کم ہونے کی بھی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ترجمان موٹر وے کے مطابق ٹھیڑی کے علاقے میں روہڑی ٹال پلازہ سے ٹنڈومستی تک دھند کے باعث نگاہ صفر سے 70 میٹر تک ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :