اسحاق ڈار لندن سے بیٹھ کر گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایات دے رہے ہیں۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 دسمبر 2017 11:10

اسحاق ڈار لندن سے بیٹھ کر گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایات دے رہے ہیں۔ نیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے کہا کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار لندن سے بیٹھ کر اسٹیٹ بنک کے گورنر کو ہدایات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار لندن سے بیٹھ کر کرنسی سے متعلق گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایات جاری کر رہے ہیں، اگر گورنر اسٹیٹ بنک اس بات کی تردید کر دیں تو ٹھیک ہے لیکن اگر وہ میری خبر کی تردید کریں تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے موبائل ریکارڈز اور بنک کے سرکاری نمبرز سمیت تمام فون ریکارڈز بھی سامنے لے آئیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ لندن سے کس نمبر سے کال آتی ہے اور کتنی مرتبہ بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک اشتہاری شخص اسٹیٹ بنک آف ہاکستان اور گورنر کو ہدایات جاری کر رہا ہے تو یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ محمد مالک نے کہا کہ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اب فیصلے کسی کی مرضی کےمطابق نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کو لگا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس قیوم بن کر چلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عدالتیں اگر ان کے حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک اور اگر خلاف فیصلہ دیں تو یہ عدلیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :