امریکا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا کی بجلی بند ہوگئی‘سینکڑوں پروازیں متاثر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 دسمبر 2017 11:06

امریکا کے مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا کی بجلی بند ہوگئی‘سینکڑوں پروازیں ..
اٹلانٹا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 دسمبر۔2017ء) امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں واقع دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہرٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب جزوی طور پر بند ہے اور بہت سی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہیں۔انٹالانٹا ایئرپورٹ کے نام سے معروف یہ ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جہاں سے روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں اور تقریباً ڈھائی ہزار پروازیں آتی جاتی ہیں۔

بجلی کی عدم فراہمی کے سبب مسافر اندھیرے ٹرمینل یا پھر طیارے میں پھنسے رہے۔بہت سی پروازیں جنھیں وہاں اترنا تھا انھیں دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے یا ایئرپورٹ کے روانگی والے حصے میں روک لیا گیا۔ ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی جیارجیا پاور کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں زیر زمین کہیں بجلی کی لائن میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آگ کا سبب پتہ نہیں چلا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ نقص کو تلا ش کرکے جلد بجلی بحال کردی جائے گی مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 6گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی جاسکی تاہم کچھ ایریازمیں جزوی طور پر جنریٹرزاور دیگر ذرائع کے ذریعے لائٹس آن کردی گئی ہیں ‘ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس اور اندورن ملک پروازوں کے انتظارمیں ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

ادھر ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ کنٹرول ٹاور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے جبکہ یونائیٹڈ، ساوتھ ویسٹ اور امریکن ایئرلائنز جیسی اہم ایئرلائنز نے پورے دن کے لیے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ڈیلٹا ایئرلائنز نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ان کی جو پروازیں وہاں اتر چکی ہیں ان کے مسافروں کو طیارے سے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ انھیں محدود دروازوں تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں۔مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے حالات سے نمٹنے کے لیے مزید پولیس فورس وہاں بھیجی ہے۔اٹلانٹا 80 فی صد امریکی آبادی سے دو گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر اور یہ شہر امریکہ میں داخل ہونے کا اہم مقام ہے اور ملک کے اندر سفر کے لیے عام سٹاپ اوور ہے۔

متعلقہ عنوان :