آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی خیبر پختونخوا، مالاکنڈ ڈویژن، مکران، قلات،کوئٹہ، زیریں سندھ، فاٹا، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 18 دسمبر 2017 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، مکران، قلات، کوئٹہ، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کی دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرات گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔