ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

پیر 18 دسمبر 2017 10:47

ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18دسمبر2017ء):لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ) ابصار عالم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیاہے،عدالت نے چیئر مین پیمرا کی تعیناتی 30روز میں کالعدم کرنے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنا دیا۔

(جاری ہے)

منیر احمد نے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے پیمرا کے چیئر مین کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ چئیرمین پیمرا کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر ہوئی ہے ، ابصار عالم پیمرا چیئر مین کے تقرری کے لئے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے لہٰذا پیمرا کے نئے چیئر مین کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ۔یاد رہے کہ ابصار عالم کو 22 اکتوبر 2015ء کو چئیرمین پیمرا کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔