کوئٹہ ، چرچ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی مدعیت میںدرج

اتوار 17 دسمبر 2017 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) چرچ پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں واقع چرچ میں کئے گئے خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 57 زخمی ہو گئے تھے ۔ …

متعلقہ عنوان :