Live Updates

خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کو این ای125سے اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج

اتوار 17 دسمبر 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو این ای125سے اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ۔اپنے ٹوئٹ پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان تیار ہیںتو این اے 125سے میرے مقابل لڑیں ، نوازشریف قوم اور عمران خان اپنی کیلئے سوچتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان شہباز شریف پر تنقید سے پہلے خیبرپختونخوا میں کارکردگی دیکھیں ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میرا سیاسی اثاثہ عمران خان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی کمایا بخت اور دیانت سے کمایا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر سزا کیلئے تیار ہوں لیکن جمہوری حکمرانی کا موقف تبدیل نہیں ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات