Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پرحملے کی ویڈیو ریکارڈنگ سامنےآگئی

عمران خان کے قافلے میں موجود شخص ویڈیو ریکارڈنگ بھی کررہاتھا،غیرمعمولی نقل وحرکت پرعمران خان کے بھتیجے احمد خان نے قافلے کواطلاع دی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 23:49

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پرحملے کی ویڈیو ریکارڈنگ سامنےآگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء ) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پرحملے کی ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی ہے،عمران خان کے قافلے میں موجود شخص ویڈیو ریکارڈنگ بھی کررہاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے قافلے پرحملے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔تیز رفتار مشکوک گاڑیوں کی قافلے میں شامل ہونے کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوگئی ہے۔غیرمعمولی نقل وحرکت پرعمران خان کے بھتیجے احمد خان نے قافلے کواطلاع دی۔

قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں نے عمران خان کو محفوظ رکھا۔تاہم مشکوک گاڑیاں عمران خان کی گاڑی کے قریب نہ پہنچ سکیں۔لیکن وہ گاڑیاں فائرنگ کرتی ہوئی وہاں سے روانہ ہوئیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادےعلی موسیٰ گیلانی نےعمران خان کے قافلے پرگارڈز کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ پتوکی کے قریب 5 تیزرفتارگاڑیوں نےمیری گاڑی کو اوورٹیک کیا۔

(جاری ہے)

جس پرواقعےکی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی کوٹکرمارنے والوں نےمیرے گارڈزکے سا​تھ تلخ کلامی بھی کی۔ آخری گاڑی نےمیری گاڑی کوٹکرماری،جس سےگاڑی کونقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی،فائرنگ کا الزام بےبنیاد ہے۔ دوسری جانب واضح رہے تحریک انصاف نےدعویٰ کیا ہےکہ اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی قافلے پر فائرنگ کروائی۔ پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی لینڈ کروزر نمبر اے ایف ایف 148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبر ایم این سی 1111سوار تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی۔ عمران خان کے قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات