لاہور، رائل کینل کلب کی جانب سے بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں ڈوگ شو کا انعقاد

اتوار 17 دسمبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) رائل کینل کلب کی جانب سے بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں ڈوگ شو کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف نسلوں کے کتوں کی واک کرائی گی۔بیرون ملک سے آئے ججز نے بغور مشاہدہ کیا۔پاکستان میں بھی اب کتوں کی اعلی نسلوں کو پالنے کارحجان بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈوگ شو میں 10 سے زائد نسلوں کے کتوں نے واک میں حصہ لیا جن کا بیرون ملک سے آئے ججز نے بغور مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشہور اداکار کاشف محمود بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کی سرگرمیاں ناپید ہو چکی ہیں جن کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔شو میں شریک بچے کتوں کو دیکھ کرخوش ہوتے رہے اور اپنے کتے کی جیت کی تمنا کرتے رہے۔پوزیشنز لینے والے کتوں کے مالکان کو کپ اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ رائل کینل کلب کی جانب سے ڈوگ شو کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اس طرح کے شوز کو قومی سطح پر پذیرائی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :