لاہور ، آئی جی پنجاب کا کوئٹہ دھماکہ کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم

اتوار 17 دسمبر 2017 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے کوئٹہ دھماکہ کے بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا۔تمام ضلعوں کے ڈی پی اوز کو اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی مزید بڑھانے کا حکم جاری کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکہ کے بعد آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نوازنے سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو خود اقلیتی عبادت گاہوں کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گردونواح میں سرچ آپریشن کٍریں۔

یاد رہے کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تین روز قبل بھی ہدایت کی گئی تھی کہ عبادت گاہوں کے ارد گرد سفید کپڑوں میں سپاہی تعینات کئے جائیں تاکہ کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ تھانے کے حوالے کردیں۔اسی حوالے سے گزشتہ روز کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تو اس کے بعد آئی جی کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے اور تمام ڈی پی او کو حکم دیا گیا کہ وہ خود جا کر تمام عبادت گاہوں کا وزٹ کریں اور سیکورٹی فول پروف بنائیں تاکہ کرسمس کے موقع پر کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :