معصوم اور بے گناہ افراد خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، شاہ زین بگٹی

اتوار 17 دسمبر 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کوئٹہ چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے اس انسانیت سوچ اور ظالمانہ دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں کا اولین فریضہ ہے جس میں حکومت وقت بری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ وہ فوری طورپر مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اقلیتی برادری کو نہیں پاکستان کو دہشت گردی کانشانہ بنایا ہے اور اس سفاکانہ کارروائی پر آج پورا ملک سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے واقعہ کی بدولت مسیح برادری پر جو ظلم و بربریت کا پہاڑ ٹوٹا ہے ان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمیں افسوس ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور ان کے علاج کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کیا جائے اور زخمیوں اور وفات پر جانے والے افراد کی مدد کے لئے خاطر خواہ رقم کا اعلان کیا جائے ۔