آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

مسیحی پاکستانی بھائیوں کو نشانہ بنانا کرسمس کی تقریبات کو سوگوار بنانے، مذہبی انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے،ایسی گھنائونی سازشوں کے خلاف ہم متحد ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ

اتوار 17 دسمبر 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کوکوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ کرکے ہمارے مسیحی پاکستانی بھائیوں کو نشانہ بنانا کرسمس کی تقریبات کو سوگوار بنانے اور مذہبی انتشار پیدا کرنے کی ایک سازش ہے۔ بری فوج کے سربراہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فوری ردعمل کی تعریف کی اور کہا کہ ایسی گھنائونی سازشوں کے خلاف ہم متحد ہیں۔