Live Updates

محمد نواز شریف کا سب سے بڑا قصور ان کی مقبولیت ہے جو کسی کو برداشت نہیں ہو رہی،

جب آئینی ادارے بغیر کسی ثبوت کے سسیلین مافیا اور گارڈ فادر کے القابات دیں گے تو عوام کی جانب سے اپنے منتخب نمائندوں کیلئے ردعمل فطری ہوتا ہے، محمد نواز شریف اور عمران خان کے فیصلے دیکھ لیں اور عوام کی آواز بھی سن لیں،جب نواز شریف کا فیصلہ آیا ، اس پر نچلی سطح پر عوامی ردعمل سامنے آیا، وہ آج بھی برقرار ہے، ان فیصلوں سے کوئی بھی مطمئن نظر نہیں آرہا،جس قانون کے تحت عمران خان نااہل نہیں ہوئے اسی طرح نواز شریف بھی نااہل نہیں ہونے چاہیے، محمد نواز شریف کی نااہلی پانامہ پر نہیں بلکہ اقامہ پر ہوئی،مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، 2018 کے انتخابات میں ووٹ کے تقدس کے بیانیہ پر عوام کے پاس جائیں گے وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اتوار 17 دسمبر 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا سب سے بڑا قصور ان کی مقبولیت ہے جو کسی کو برداشت نہیں ہو رہی،جب آئینی ادارے بغیر کسی ثبوت کے سسیلین مافیا اور گارڈ فادر کے القابات دیں گے تو عوام کی جانب سے اپنے منتخب نمائندوں کیلئے ردعمل فطری ہوتا ہے، محمد نواز شریف اور عمران خان کے فیصلے دیکھ لیں اور عوام کی آواز بھی سن لیں،جب نواز شریف کا فیصلہ آیا ، اس پر نچلی سطح پر عوامی ردعمل سامنے آیا، وہ آج بھی برقرار ہے، ان فیصلوں سے کوئی بھی مطمئن نظر نہیں آرہا،جس قانون کے تحت عمران خان نااہل نہیں ہوئے اسی طرح نواز شریف بھی نااہل نہیں ہونے چاہیے، محمد نواز شریف کی نااہلی پانامہ پر نہیں بلکہ اقامہ پر ہوئی،مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، 2018 کے انتخابات میں ووٹ کے تقدس کے بیانیہ پر عوام کے پاس جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مختلف نجی ٹی وی چینلز پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد لوگوں میں بے چینی پھیلی ۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر لوگوں کا جو ہجوم دیکھا گیا ، وہ کیوں نکلے تھے، وہ اس لئے نکلے تھے کہ عوام کے ایک منتخب وزیر اعظم کو ایک اقامہ پر نااہل قرار دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حدیبیہ کیس ختم کردیا ، نیب کے سارے ریفرنسز حدیبیہ کی بنیاد پر بنائے گئے تھے، اب جب حدیبیہ کیس کو ختم کردیا گیا ہے تو سارے ریفرنسزبھی ختم ہو جانے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حدیبیہ کا ریلیف 14 ویں مرتبہ ملا ہے، یہ ایک اوپن اور بند کیس تھا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دو ترازو کبھی نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حلقہ بندیوں کا بل آئندہ ہفتہ سینیٹ سے منظور ہو جائے گا، بل کی منظوری کیلئے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی جماعتوں نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل منظور ہونے کی صورت میں آئندہ انتخابات مقرر وقت پر ہوں گے جو سب کیلئے بہتر ہے، یہ جمہوریت کیلئے، پارلیمنٹ اور تمام اداروں کیلئے بہتر ہے، یہ ایک سیاسی عمل ہے ، اسے ہونا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کچھ لوگ خائف ہیں کہ مسلم لیگ (ن) سینیٹ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور اس کے بعد 2018 انتخابات میں قومی اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی اکثریت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی کسی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا،پنجاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی پاکستان کے ہر صوبہ میں نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنا پر 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی، 2018 کے انتخابات میں ووٹ کے تقدس کے بیانیہ پر عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جیسے مقدمات کے مختلف فیصلوں پر ردعمل مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات