کوئٹہ،سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا،شیخ جعفرخان مندوخیل

ب بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں آج کے واقعہ کے بعد پولیس نے اپنا مورال بلند کر دیا اس غمزدہ گھڑی میں مسیح برادری کیساتھ ہیں،صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

اتوار 17 دسمبر 2017 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا اب بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں آج کے واقعہ کے بعد پولیس نے اپنا مورال بلند کر دیا اس غمزدہ گھڑی میں مسیح برادری کیساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ق) ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور آج کوئٹہ میں جس طرح حملہ کیا گیا یہ انتہائی بزدلانہ واقعہ ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جس طرح پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے منصوبہ کو ناکام بنایا اس پر ہم محکمہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اب ہماری پولیس ہر مقام پر دہشت گردی کا مقابلہ کرتی ہے ۔