کوئٹہ،لیگی سینیٹر آغا شازیب درانی کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا مقصد بلوچستان میں افراتفری اور بھائی چارگی کو نقصان پہنچانا ہے اہل بلوچستان دشمن کی سازشوں کو جانتے ہیں انہیں ناکام کرنے کے لئے حسب ماضی اتحاد و یکجہتی برقرار رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرکے مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یہ سازشیں نہ پہلے کامیاب ہوئیں اورنہ اب ہونگی کوئٹہ میں چرچ پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے اور اس میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مگر جاں بحق افرادکے لواحقین یہ یاد رکھیں کہ ان پیاروں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانیں دی ہیں اور ان کی یہ عظیم قربانی کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی انہوں نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :