پیپلزپارٹی رہنماء نواب اسلم خان رئیسانی کی کوئٹہ زرغون روڈ پر چرچ پر دہشگردی کی حملے کی مذمت

دہشتگردی کی ناسور نے ملک کو تباہ کی طرف دھکیل دیا ہے،بیان

اتوار 17 دسمبر 2017 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) چیف آف ساروان پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب اسلم خان رئیسانی نے کوئٹہ زرغون روڈ پر چرچ پر دہشگردی کی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کی ناسور نے ملک کو تباہ کی طرف دھکیل دیا ہے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے تو کہیں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے ان تمام کاروائیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتاہوں ایک طرف معصوم لوگوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے تو دوسری طرف بعض سیاسی جماعتیں انتخابات میں کرسی حاصل کرنے کیلئے راجہ بازار اور اوکاڑہ میں جشن منارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان سارے معمالات کو دیکھنے کیلئے جمہوریت سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور سائوتھ افریقہ کی طرظ پر تڑتہ کمیشن کے ذریعے حقیقت کو سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ اس تڑتہ کمیشن میں پاکستان کے سیاست دانوں اور غیرجانبداروں کو شامل کیا جائے جو اس ملک کے متاثرین سے ان کی شکایات سنیں اور ایک ایسی پالیسی ترتیب دیں جس کو سب تسلیم کریں ۔

(جاری ہے)

آج بھی بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں جن کو میں نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ بلوچستان کے وسائل اور خطے کی دفاع کیلئے آخری دم تک جہدوجہد کرے ۔ انہوں نے زرغون روڈ چرچ میں دہشتگردی کے واقع میں جاں بحق ہونے والوں افراد کے لواحقین سے اظہار میں ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :