ر ا ولپنڈی ،شہر وکینٹ میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم گیس دو یا استعفیٰ دو! احتجاجی مہم شروع کر دی ہے،ظہیراعوان

اتوار 17 دسمبر 2017 22:50

راولپنڈی(آن لائن پچھلے دس سالوں سے شہر وکینٹ کے عوام سردی کا موسم شروع ہوتے ہی بدترین گیس بندش و لوڈشیڈنگ کا شکار ہو جاتے ہیں.پورے شہر و کینٹ کی عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن خواب خرگوش کے مزے لینے والے حکمران نہ صرف سو رہے ہیں بلکہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے سب اچھے کے راگ الاپ ریے ہیں.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی و سابق سٹی جنرل سیکریڑی پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ گیس بندش و لوڈشیڈنگ بحران ایشو پر وزیراعظم گیس دو یا استعفیٰ دو احتجاجی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل 27 کے چئیرمین الحاج اظہر اقبال ستی کے آفس میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے حکمران کہا رہتے ہیں ان کو عوام کی تکلیف پریشانی کا بلکل بھی احساس نہیں. ہم نے اس درینہ عوامی ایشو پر عوامی رابطہ مہم کے زریعے بہت بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دی ہیں.اگر حکومت اس ایشو کو فلفور سنجیدگی کے ساتھ حل نہیں کرتی تو پھر عوام اپنے بنیادی آئینی وقانونی حق کیلیے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگی.کیا محکمہ سوئی گیس حکومت کے متحت نہیں ہے اس وقت محکمہ سوئی گیس عوام کو سب سے زیادہ تنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہی.ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار صاحب سے انتہائی دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم درینہ عوامی مسئلہ پر سو موٹو ایکشن لیں اور حکومت اور محکمہ سوئی گیس کو حکم صادر فرمائیں کہ وہ عوام کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے�

(جاری ہے)