پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کی کوئٹہ میں چرچ میں خودکش حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان کرسچن سٹیزن فورم نے کوئٹہ میں چرچ کے اندر دھشت گردی کی کاروائی کو وحشیانہ اور بربریت کی کاروائی قرار دیکر سخت مذمت کی ہے ،ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ چرچ دھماکے کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی دی اور غصے کے دہشت گردوں کے لئے ایک مثال بنائی. عیسائیوں کو اس دن کی تکلیف نہیں بھول سکتی. پی سی سی ایف کے چئیرمین شہریار شمس نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات کو نشانہ بنانے اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک کے دشمنوں کو ہم کرسچن برادری کا یہ واضع پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک میں مزھبی ہم آہنگی کے ماحول کو تباہ نہیں کرنے دینگے کا سامنا کرنا ہے کہ ہمارا حل ناقابل برداشت ہے اس وحشیانہ کاروائی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔پی سی سی ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نے گرجا گھروں میں کرسمس کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کرنے چاہیئے۔