Live Updates

عمران خان کے قافلے پرفائرنگ،علی موسیٰ گیلانی نےالزام بے بنیاد قراردےدیا

پتوکی کےقریب 5 تیزرفتارگاڑیوں نےمیری گاڑی کواوورٹیک کیا،واقعےکی اطلاع 15 کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہا ہے،آخری گاڑی نےمیری گاڑی کوٹکربھی ماری۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادے کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 دسمبر 2017 22:49

عمران خان کے قافلے پرفائرنگ،علی موسیٰ گیلانی نےالزام بے بنیاد قراردےدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17دسمبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےصاحبزادےعلی موسیٰ گیلانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتوکی کےقریب 5 تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کو اوورٹیک کیا،واقعےکی اطلاع 15 کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موسیٰ گیلانی نےعمران خان کے قافلے پرگارڈز کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ پتوکی کے قریب 5 تیزرفتارگاڑیوں نےمیری گاڑی کو اوورٹیک کیا۔ جس پرواقعےکی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی کوٹکرمارنے والوں نےمیرے گارڈزکے سا​تھ تلخ کلامی بھی کی۔

(جاری ہے)

آخری گاڑی نےمیری گاڑی کوٹکرماری،جس سےگاڑی کونقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی،فائرنگ کا الزام بےبنیاد ہے۔ دوسری جانب واضح رہے تحریک انصاف نےدعویٰ کیا ہےکہ اوکاڑہ سے لاہور آتے ہوئے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کے قریب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی قافلے پر فائرنگ کروائی۔

پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی لینڈ کروزر نمبر اے ایف ایف 148پر سوار تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے گارڈز گاڑی نمبر ایم این سی 1111سوار تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے فائرنگ کروائی۔ عمران خان کے قافلے میں موجود تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی لیکن بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :