30 ویں سالانہ نیشنل اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب تقسیم کا انعقاد

اتوار 17 دسمبر 2017 22:45

سیالکوٹ ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)نیشنل ایوارڈ اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر کے زیر ااہتمام 30 ویں سالانہ نیشنل اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب تقسیم کا انعقاد ہو ا تو چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ انجنیئر خاور انور خواجہ، صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت زاہد لطیف ملک، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، سابق چیئرمین سیال ملک محمد اشرف اعوان، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن چوہدری قیصر محمود، ممتاز صنعت کار و مرکزی رہنما چودھری محمد سلیم بریار اور سابق نائب صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت قیصر بیگ مہمان خصوصی تھے۔

نظامت کے فرائض ممتاز کمپیئر عثمان بٹ نے سرانجام دئیے۔چیئرمین نیشنل ایوارڈ اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر محمد رفیع بٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک طویل عرصے سے سیالکوٹ میں فن و ثقافت کے حوالے سے جو سفر کا آغاز کیا تھا اس میں سیالکوٹ کے صنعت کاروں نے بھرپور تعاون کر کے اپنے آپ کو فن کار دوست ثابت کیا ہے جس پر وہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جن شخصیات کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ان میںلائن فیضان کپور، ناصر بریار، چوہدری قیصر محمود،غفور بٹ،عدنان یوسف، وقاص خالد چودھری ،معظم محمود، حاجی محمد نذیر، وسیم یوسف،ذیشان طارق،اشفاق مہے، شمیم احمد سڈل، سجاد اے کھوکھر،تحسین کھوکھر،سئلمان مغل،راجہ ثاقب اشفاق، گلو کارہ نورا لعل، علیشاہ،صنم نازاور طاہر عباس شامل ہیں۔

اس موقع پر ممتاز موسیقار مجاہد حسین بھی بطور خاص لاہور سے تشریف لائے۔ چیئرمین سیالکوٹ انٹر نیشنل ائرپورٹ انجنیئرخاور انور خواجہ، صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت زاہد لطیف ملک، چیئرمین ائر سیال فضل جیلانی اور سابق چیئرمین سیال ملک محمد اشرف اعوان نے کی نیشنل ایوارڈ اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر کی طرف سیالکوٹ میں فن و ثقافت کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر محمد رفیع بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی طرف سے انہیںہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔