سابق سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم کی پانچویں برسی

اتوار 17 دسمبر 2017 22:43

ملتان ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)سابق میئر ملک شوکت ڈوگر ، سابق ایم این اے ملک لیاقت علی ڈوگر کے بھائی،ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر ،ملک عدنان ڈوگر، بیرسٹر ملک عثمان ڈوگرکے والد سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر علامہ حافظ مولانا فاروق خان سعیدی ، ڈاکٹر صدیق خان قادری نے خطاب کیا۔

جبکہ قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت کی، منیر حسین ہاشمی، قاری سعید نقشبندی، ملک نعمان بختیار سعیدی، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی ، ہدیہ نعت رسولؐ مقبول پیش کیا۔ جبکہ ملک عاشق علی شجراء، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی، ظہیر الدین خان علیزئی، ایم پی اے بیرسٹر محمد علی کھوکھر ، اے سی ملک فاروق ڈوگر، مخدوم یزدانی گیلانی، اقبال خان خاکوانی، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں، علی رضا گردیزی، عبیداللہ، سابق ڈپٹی میئر اسلم سعید قریشی، خواجہ رضوان عالم، ، ڈاکٹر جاوید صدیقی سابق ایم پی اے، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، خواجہ سلیمان صدیقی، سابق ٹائون ناظم میاں جمیل، عقیل ، ا، شاکر حسین شاکر، چیئرمین اختر عالم قریشی، سابق ایم پی اے ملک اختر بھٹہ، ا، ملک نسیم لابر، شاہد محمود انصاری، سلیم الرحمن میو، و دیگر رہنمائوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکثیر تعدادمیں شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا فاروق خان سعیدی اور حافظ اقبال خاکوانی نے دعا کرائی۔