زکریایونیورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی میں پانچ شعبوں کاقیام

اتوار 17 دسمبر 2017 22:43

ملتان ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)فیکلٹی آف فارمیسی میں پانچ شعبوں کا قیام، یونیورسٹی میں طلبا طالبات کو ان کے مخصوص شعبوں میں متعلقہ اعلیٰ تعلیم مہیا کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ شعبوں کے قیام کو فیکلٹی کی ترقی کا ذریعہ بننا چاہیے اور فیکلٹی کی لیبارٹیز اور لائبریری تمام شعبوں کے مشترکہ اثاثے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے فیکلٹی آف فارمیسی کے نئے شعبہ فارما سیو ٹکس کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے کہا آج کا دور علوم میں سپیشلائزیشن کا دور ہے۔ یونیورسٹی اپنے محدود ذرائع میں رہ کر اختصاصی شعبوں میں طلبا طالبات کو تمام بہترین سہلولتیں عطا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو فارمیسی میں نئی جہات سے واقفیت کیلئے ضروری قرار دیا اور کہا گلوبل کلچر کے مفید پہلووں سے استفادہ کرنا آج کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور کہا اس سے شعبہ اور فیکلٹی میں تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈاکٹر طیب انصاری ، ڈاکٹرمحمد سہیل ارشد ڈاکٹر فرقان محمد اقبال ، ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر جہانزیب مدثر ، ڈاکٹر حنا رضا اور دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹاف نے شرکت کی۔ آخر میں شعبہ عربی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے یونیورسٹی کی ترقی اور پاکستا ن کی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔