عبادت گاہوں پر حملے کرنیوالے سفاک عناصر کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے،سینیٹر شاہ زیب

اتوار 17 دسمبر 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر شاہ زیب نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے سفاک عناصر کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے۔

، پاکستان میں بسنے والے تمام افراد مساوی حقوق ہیں اور حکومت بلاامتیاز سب کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے اور دہشت گردوں کو ان بزدلانہ کاروائیوں سے حکومت کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ دریں اثناء صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے بھی زرغون روڈ چرچ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاص میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب اورردالفساد کی بدولت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور وقت قریب آچکا ہے جب بلوچستان اور پاکستان سے دہشت گردوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوجائے گا۔