علاؤالدین کاکڑ نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل اسسٹنٹ علاؤالدین کاکڑ نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔

(جاری ہے)

علاؤالدین کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور سیاسی وعسکری قیادت کے اتفاق رائے سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے کچھے دہشت گرد معصوم افراد کو نشانہ بناکر اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے اور ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے ارادوں میں کوئی لغزش نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :