آئی جی پولیس بلوچستان کی سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ ،زرغون روڈ چرچ پر دہشت گرد حملے زخمیوں کی عیادت

اتوار 17 دسمبر 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کی اور زرغون روڈ چرچ پر دہشت گرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی نے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقع میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ آئی جی نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور سے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کسی امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔