Live Updates

موسی گیلانی کے گن مینوں کی تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائر نگ

گولی تحر یک انصاف کے اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے ‘تحر یک انصاف کا موسیٰ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کااعلان ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے،پتوکی کے قریب 5تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کواوورٹیک کیا،آخری گاڑی نے میری گاڑی کوٹکرماری،جس سے گاڑی کونقصان پہنچا،گاڑی کوٹکرمارنیوالوں نے میر ے گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی کی،واقعے کی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا علی موسیٰ گیلانی نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کردیا

اتوار 17 دسمبر 2017 22:41

ملتان /لاہور/اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی کے گن مینوں کی تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر فائر نگ جبکہ گولی تحر یک انصاف کے اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے ‘تحر یک انصاف کا موسیٰ گیلانی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان ،دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے،پتوکی کے قریب 5تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کواوورٹیک کیا،آخری گاڑی نے میری گاڑی کوٹکرماری،جس سے گاڑی کونقصان پہنچا،گاڑی کوٹکرمارنیوالوں نے میر ے گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی کی،واقعے کی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔

(جاری ہے)

۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں جلسے کے بعد جب تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ لاہور کیلئے آرہے تھے تواسی دوران انکے قافلے کی گاڑیاں موسیٰ گیلانی کے قافلے میں داخل ہوگئیں جس پر موسی گیلانی کی گاڑی میں موجود گن مین نے فائر نگ کردی اور ایک گولی تحر یک انصاف کے اسٹیج سیکرٹری فیصل جاوید کی گاڑی کو جالگی تاہم سب محفوظ رہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ اور حملہ کروا دیا ۔عمران خان کے قافلے کے پیچھے موجود گاڑی فائرنگ کی زد میں آئی ۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گاڑی میں سوار تھے ۔بلٹ پروف ہونے کے باعث فیصل جاوید معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی AFF-148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے ۔

علی موسیٰ گیلانی کے ساتھ دوسری لینڈ کروزر کا نمبر BD-7098 تھا ۔فائرنگ کرنے والے گارڈز MNC-1111 نمبر کی گاڑی (ڈالہ) میں سوار تھے ۔تحریک انصاف نے علی موسیٰ گیلانی کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف مقدمے کے اندراج کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی،الزام بے بنیاد ہے،پتوکی کے قریب 5تیزرفتارگاڑیوں نے میری گاڑی کواوورٹیک کیا،آخری گاڑی نے میری گاڑی کوٹکرماری،جس سے گاڑی کونقصان پہنچا،گاڑی کوٹکرمارنیوالوں نے میر ے گارڈز کے ساتھ تلخ کلامی کی،واقعے کی اطلاع 15کودی توپتا چلا کہ عمران خان کا قافلہ جارہاتھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :