کوئٹہ،باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے پر شہباز شریف اور رانا ثناء الله کو مستعفی ہوجاناچاہیے،علامہ مفتی پیر سید محمد اقبال شاہ بخاری

رپورٹ میں ثابت ہے کہ بے گناہ شہریوں کاقتل عام شہباز شریف اور راناکے حکم پر کیا گیا،صوبائی امیر تحریک لبیک یارسول الله ﷺ

اتوار 17 دسمبر 2017 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک لبیک یارسول الله ﷺ بلوچستان کے صوبائی امیر شیخ الحدیث علامہ مفتی پیر سید محمد اقبال شاہ بخاری صوبائی ترجمان صاحبزادہ مولانا محمد حسان حبیبی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونے پر شہباز شریف اور رانا ثناء الله کو مستعفی ہوجاناچاہیے رپورٹ میں ثابت ہے کہ بے گناہ شہریوں کاقتل عام شہباز شریف اور راناکے حکم پر کیا گیاانہوںنے کہاکہ دنیا کے مہذب ممالک میں اقتدار پر بیٹھے افراد پر جب کوئی الزام لگتاہے تووہ اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے بعد مستعفی ہوجاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں عجیب روایت ہے کہ غلط ہونے کے باوجود اقتدار کے ساتھ چمٹے رہتے ہیںعدالتی فیصلے کے بعد ن لیگ کے نااہل سربراہ میاں نواز شریف کی جانب سے عدلیہ پر حملے باعث حیرانی ہے،انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے اوراخلاقی طورپر شہباز شریف اور راناثناء الله مستعفی ہوجائیںانہوںنے کہاکہ پنجاب میںفساد کی جڑراناثناء ہے۔

متعلقہ عنوان :