کوئٹہ،چرچ پر حملے کے بعد کرسمس کو بلوچستان میں سادگی سے منائیں گے،مسیحی رہنماء

سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،شپ وکٹر ‘رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان‘ پادری سائمن ‘ ناصر مسیح کی پریس کانفرنس

اتوار 17 دسمبر 2017 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) بشپ وکٹر ‘رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان‘ پادری سائمن ‘ ناصر مسیح نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا چرچ پر حملے کے بعد کرسمس کو بلوچستان میں سادگی سے منائیں گے دہشت گردوں نے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی اور یہاں مذہب کے نام پر نفرت پیدا کرنے کی سازش کی جسے ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتوار کو دوپہر 12 بجے کے قریب میتھوڈسٹ چرچ میں دوران عبادت 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ جارج کو قتل کر دیا بعدازاں چرچ کا مین گیٹ کھول کر چرچ کے احاطے میں داخل ہوئے جس پرپولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور دہشت گردوں کو چرچ کے اندر داخل ہونے سے روکا ایک دہشت گرد چرچ کے عقبی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کرتا رہا جس پر پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور دہشت گرد نے گرتے گرتے ہی اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا دیا انہوں نے کہاکہ چرچ میں عبادت کے دوران 400 سے 500 افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی تھے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور 50 کے قریب زخمی ہیں اور آج کوئٹہ کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اور ہم تمام مسیح قوم کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مسیح قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ سانحہ کے بعد کسی قسم کی شرانگیزی سے گریز کریں اور پرامن رہیں انہوں نے کہاکہ چمن اور شاہ زمان روڈ پر حملوں کے بعد اب ہم خوف محسوس کررہے ہیں ۔