کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے دوران صوبائی حکومت اخلاقی جواز کھوچکی ہے ، میر علی مدد جتک

کرسمس کے موقع پر صوبائی حکومت نے گرجا گھروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی، صوبائی صدر صوبائی صدر

اتوار 17 دسمبر 2017 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے دوران صوبائی حکومت اخلاقی جواز کھوچکی ہے اور کرسمس کے موقع پر صوبائی حکومت نے گرجا گھروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی سیکورٹی اداروں کی بدولت ہی چرچ میں دہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایا صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہو جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں سیف اللہ بنگلزئی کی قیادت میں سینکڑوں افراد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے آج جس طرح دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کیا یہ دہشت گرد کا کسی بھی مذہب اورمسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے اوریہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں 4 سال کے دوران بہت بڑے سانحات رونما ہوئے مگر حکومت اب تک حالات کو کنٹرول نہیں کرسکی سانحہ سول ہسپتال ‘ سانحہ پی ٹی سی ‘ سانحہ شاہ نورانی اور سانحہ آئی جی پولیس جیسے واقعات کے بعد بھی حکومت نے حکمت عملی نہیں بنائی صوبائی حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اس لئے وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :