سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچنا ممکن ہوا ، سابق انسپکٹر جنرل پولیس طارق کھوسہ

اتوار 17 دسمبر 2017 22:31

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) سابق انسپکٹر جنرل پولیس طارق کھوسہ نے کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی اور معصوم افراد کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر پولیس اہلکاروں کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ افسوسناک واقع میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کا زخمی ہونا انتہائی دکھ کا باعث ہے لیکن پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے باعث اس کے بڑے ممکنہ نقصان بچنا ممکن ہو سکا ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پولیس اوردیگر ادارے اپنی چوکسی برقرار رکھیں گے اور مکمل امن وامان کے قیام اور دہشت گردی جو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :